Rabi ul Awal key Hawalay sey Bohat Achi Nazam Nazar sey guzri socha yahan Share karon
!سوچنے کی بات
کسی غم گسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا
کہ جو میرے غم میں گھلا کیا اسے میں نے دل سے بھلا دیا
جوجمال
اسی راہبر کے نقوش پاکو مسافروں نے مٹا دیا
تیرے حسن خلق کی ایک رمق میری زندگی میں نہ مل سکی
میں اسی پہ خوش ہوں کہ شہر کے دروبام کو تو سجا دیا
تیرے ثورو بدر کے باب کے میں ورق الٹ کے گزر گیا
مجھے صرف تیری حکایتوں کی روایتوں نے مزہ دیا
میں تیرے مزار کی جالیوں کی ہی مدحتوں میں مگن رہا
تیرے دشمنوں نے تیرے چمن میں خزاں کا جال بچھا دیا
کبھی اے عنایت کم نظر تیرے دل میں یہ بھی کسک ہوئی
وہ جو شبنم رخ زیست تھا اسے تیرے غم نے رُلا دیا
یہ میری عقیدت بے بصریہ میری ارادت کم نظر
مجھے میرے دعوائے عشق نے نہ صنم دیا نہ خدا دیا
میرے راہنما تیرا شکریہ کروں کس زباں سے بھلا ادا
میری زندگی کی اندھیری شب میں چراغ فکر جلا دیا
Allah Tala hamen sahi Mai'ni may Aashiq-e-Rasool
Aameen

